(24 نیوز) پاکستان ریلوے پولیس کی ویلفیئر پالیسی میں تبدلی ،ریلوے پولیس کے شہدا، حاضر سروس، ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کی فیملیز کیلئے جہیز گرانٹ کو 20,000 سے بڑھا کر 40,000 اور پنشنری سپورٹ کو 2,000 روپے سے بڑھا کر 4,000 روپے ماہانہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے پولیس کی ویلفیئر پالیسی میں احسن قدم، انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان نے بہتر ترامیم کی منظوری دے دی، ریلوے پولیس کے شہدا، حاضر سروس، ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کی فیملیز کی ویلفیئر کے لئے انقلابی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز کی ہدایت پر جہیز گرانٹ کو 20,000 سے بڑھا کر 40,000 اور پنشنری سپورٹ کو 2,000 روپے سے بڑھا کر 4,000 روپے ماہانہ کر دیا گیا، پنشنری سپورٹ اب ریلوے پولیس شہداکی بیوگان کو بھی دی جائے گی، تعلیمی وظائف و طبی مالی امداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشوریا رائے کسے بھائی کہہ کر پکارتی اور راکھی باندھتی ہیں
پاکستان ریلوے پولیس کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدام
Jul 31, 2021 | 19:02:PM