ایف بی آر نے 7 ماہ میں ہدف سے زیادہ محصولات اکٹھے کرلئے

Jan 31, 2024 | 22:37:PM
ایف بی آر نے 7 ماہ میں ہدف سے زیادہ محصولات اکٹھے کرلئے
کیپشن: ایف بی آر لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے رواں مالی سال کے سات ماہ میں ہدف سے زیادہ محصولات اکٹھے کرلئے۔
ایف بی آر کاکہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ایف بی آر نے 5150 ارب روپے کے محصولات جمع کئے،رواں مالی سال 5115 ارب روپے محصولات کی وصولی کا ہدف تھا،ایف بی آر نے سات ماہ میں ہدف سے 35 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھاکیا،گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 3973 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کاکہنا ہے کہ ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال 1177 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا، جنوری میں ایف بی آر نے681 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے،گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 545 ارب روپے اکٹھے کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ میں ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کرنے کے بعد کیا ہوا؟ اسامہ میر نے دکھ بھری کہانی سنا دی