توشہ خانہ کیس کا فیصلہ ناانصافی نہیں ظلم ہے، اپیل دائر کرینگے:بیرسٹر گوہر خان 

Jan 31, 2024 | 11:42:AM
توشہ خانہ کیس کا فیصلہ ناانصافی نہیں ظلم ہے، اپیل دائر کرینگے:بیرسٹر گوہر خان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے  احتساب عدالت کے فیصلے پر کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس کیساتھ کوئی تعلق نہیں،توشہ خانہ کیس کا فیصلہ ناانصافی نہیں ، ظلم ہے،کبھی کسی عدالت نے اس طرح کے طریق کار کو اپناتے ہوئے کوئی فیصلہ نہیں دیا، فیصلے کیخلاف اپیل دائر  کی جائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر خان نے کہاکہ احتساب عدالت نے 99سے لیکر آج تک کبھی کوئی ایسا فیصلہ نہیں دیا،نیب ایک طرف ایک پارٹی کے لیڈر کیخلاف سب کیسز ختم کررہی ہے اور دوسری طرف مکمل قوت کیساتھ عدالتوں کو استعمال کرتے ہوئے ایک لیڈر کو خوش کرنے کیلئے اس طرح کی سزائیں دلوائی جارہی ہیں۔

بیرسٹر گوہر خان کاکہناتھا کہ گزشتہ روز بھی  جج صاحب جو بیان لکھوا رہے تھے ، صرف بیوی کا بیان ہورہا تھا، چھوٹا سا بیان لکھوانے کیلئے جج صاحب 5مرتبہ اٹھے اور بیٹھے ہیں،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عدلیہ پر کتنا دباؤ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اہم رہنما عام انتخابات سے دستبردار 

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ اگر اسی طرح کے فیصلے دینے ہیں تو میرا خیال ہے کہ لوگ  حق بجانب ہونگے کہ وہ کہیں کہ عدلیہ کی رینکنگ 130پر نہیں بلکہ 260پر ہونا چاہئے ،ہمیں حق دفاع نہیں دیا گیا،کراس ایگزامی نیشن کی اجازت نہیں دی گئی،342کا بیان نہیں لکھوانے دیا گیا،گواہ کو پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، ملزمہ کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔