واٹس ایپ کا نیا فیچرمنظر عام پرآنے کےلیے تیار

Jan 31, 2023 | 13:14:PM
فائل فوٹو
کیپشن: واٹس ایپ کا نیا فیچرمنظر عام پرآنے کےلیے تیار
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ  ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس سے صارفین اناؤنسمنٹ گروپ کے اندر پیغامات پر ردعمل کا اظہار کرسکیں گے۔ میٹا کی ملکیت والا پلیٹ فارم ایک ان ایپ بینر پر کام کر رہا ہے تاکہ صارفین کو اناؤنسمنٹ گروپ کے اندر پیغامات کے رد عمل سے آگاہ کیا جاسکے۔

نئے فیچر تک رسائی کے لیے صارفین کو ایپ اسٹور پر جاکر اپنی ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ رپورٹ بتاتی ہے کہ فی الحال یہ فیچر تیار ہو رہا ہے اور مستقبل قریب میں آئی فون صارفین کیلئے جاری ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہےکہ واٹس ایپ نے گزشتہ روز کیمرہ موڈ پر ہینڈز فری فیچر بھی جاری کیا ہے جو آپ کو صرف ایک ٹیب کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق کیمرے کو صرف ایک ٹیب کے ساتھ ویڈیو موڈ پر سوئچ کرنے کی صلاحیت لا کر دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے لہذا آپ کو ویڈیوز ریکارڈ کرنے کے لیے تھپتھپانے اور ہولڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اس فیچر کی بدولت واٹس ایپ ویڈیوز کو کیپچر کرنا مزید آسان بنا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اب آپ ریکارڈنگ کے دوران سامنے سے پیچھے والے کیمرے یا اس کے برعکس سوئچ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وٹس ایپ کا ایک اور دلچسپ فیچرمتعارف

کچھ بیٹا ٹیسٹرز پہلے ہی نئے کیمرہ موڈ کو استعمال کرنے کے قابل تھے اور اب یہ سب کیلئے دستیاب ہے۔

فوری پیغام رسانی کی ایپلی کیشن اپنے ڈرائنگ ٹول کیلئے نئے ٹیکسٹ ایڈیٹر پر بھی کام کر رہی ہے۔ اس میں نئی خصوصیات ملیں گی جیسے ٹیکسٹ بیک گراؤنڈ تبدیل کرنا، فونٹس کے درمیان سوئچ کرنا شامل ہے۔