کورونا کیسز میں اضافہ۔۔۔ سرکاری اور پرائیویٹ سکول 7 دن کیلئے بند

Jan 31, 2022 | 23:53:PM
عالمی وبا، کوروناکیسز، تمام سرکاری، نجی سکول، ایک ہفتے کیلئے بند،
کیپشن: سکول بند(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی وبا کورونا کیسز میں اضافے کے باعث مظفرآباد میں تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو ایک ہفتے کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تیزی سے بڑھتے کورونا کیسز کے باعث احتیاطی اقدام کے طور پر مظفرآباد میں تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری تعلیم مظفرآباد نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سکولز یکم سے سات فروری تک بند رہیں گے اور اس کا اطلاق تمام نجی سکولوں پر بھی ہوگا۔
واضح رہے کہ کورونا کی پانچویں لہر نے ملک بھر میں پنجے گاڑ لیے ہیں اور روزانہ کئی اموات جب کہ ہزاروں افراد کورونا وائرس سے متاثر ہورہے ہیں۔کورونا کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کئی صوبوں میں تعلیمی اداروں کی بندش کا سلسلہ جاری ہے اور کئی تعلیمی اداروں نے آن لائن تعلیمی سلسلہ شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 22 فروری کو سرکاری و نجی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان