اسلام آباد کے شہری ہوشیار۔۔۔محکمہ صحت نے اومی کرون کے حوالے سے بڑا بیان جاری کردیا

Dec 31, 2021 | 19:42:PM
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، وفاقی دارالحکومت، شہریوں کو خبردار
کیپشن: اومی کرون ٹیسٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی وباکے تناظر میں اسلام آباد میں اومی کرون مزید پھیلے گا ،شہریوں سے درخواست ہے ماسک پہنیں اورویکسین لگوائیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کی جانب سے نئے سال کے تناظر میں ایڈوائزری جاری کردی گئی،جس کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے،نئے سال کے ایونٹ پر نئے ویرئنٹ کے کیسز میں اضافہ متوقع ہے، شہریوں سے التماس ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں،ایڈوائزری میں مزید کہاگیا ہے کہ نیو ائیر نائٹ پر سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی اور ماسک استعمال نہ کرنا کیسز میں اضافے کا موجب بن سکتا ہے،شہری اجتماعات میں جانے سے پرہیز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون نے پاکستان میں خطرے کی گھنٹی بجا دی۔۔ایک ساتھ کتنے کیس رپورٹ۔۔؟؟
ڈی ایچ او ڈاکٹر ضعیم ضیا نے کہاہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 34 اومی کرون کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کیسز کی تعداد 66 ہو گئی،ڈاکٹر ضعیم ضیانے کہاکہ اس سے قبل اسلام آباد میں اومی کرون کیسوں کی تعداد 32 تھی، اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس 25 دسمبر کو سامنے آیا۔
 ڈی ایچ اونے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ عالمی وباکے تناظر میں اسلام آباد میں اومی کرون مزید پھیلے گا ،شہری افراتفری میں نہ آئیں ،احتیاطی تدابیر کریں ،انہوں نے کہاکہ شہریوں سے درخواست ہے ماسک پہنیں ،ویکسین لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت میں چیتے نے سیاحوں سے بھری گاڑی کودانتوں سے کھینچ لیا, ویڈیو وائرل