کورونا بے قابو۔۔ امریکا اور یورپ میں تباہی مچا دی۔۔

Dec 31, 2021 | 09:36:AM
امریکا اور یورپ میں کورونا نے تباہی مچا دی
کیپشن: امریکا میں کورونا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ اور امریکا میں  کورونا نے ایک مرتبہ پھر تباہی مچا دی، امریکا میں آج بھی 4 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ جبکہ برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں مزید1 لاکھ 89 ہزار افراد کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے3 کھلاڑی کورونا وائرس کا شکارہوگئے ، اس کے علاوہ انگلینڈ  میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث  8 ہسپتالوں میں اضافی یونٹس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:منی بجٹ پیش۔۔ گاڑیاں، موبائل فونز، لیپ ٹاپ سب مہنگا!

امریکا میں آج 4 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ  فرانس میں مسلسل دوسرے روز بھی 2لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آ گئے,اٹلی میں 1 لاکھ 26 ہزار اوراسپین میں 1لاکھ 61ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں:ایک اور بلے باز کا کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان
دوسری جانب امریکا میں کورونا کیسز میں اضافے پرامریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ ویکسین شدہ افراد بھی کو رونا میں مبتلا اور وبا پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں ۔

اس کے علاوہ اسرائیل میں کمزور مدافعت والے افراد کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی چوتھی ڈوز کی منظوری دے دی گئی ۔