سندھ ہائیکورٹ کا کرمنل کیسز کا سامنا کرنیوالے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم

Dec 31, 2020 | 20:47:PM
سندھ ہائیکورٹ کا کرمنل کیسز کا سامنا کرنیوالے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے نیب اور کرمنل کیسز کا سامنا کرنے والے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کرپٹ افسران کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے نیب اور کرمنل کیسز کا سامنا کرنے والے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ سے وضاحت طلب کرلی۔
واضح رہے کہ سندھ کے 500 سے زائد کرپٹ افسران کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ نیب زدہ سرکاری افسران تاحال اپنے عہدوں پر کام کررہے ہیں ایسے افسران کو سرکاری عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں، کرپشن ، کرمنل کیسز کے افسران بری ہونے تک کام نہیں کرسکتے۔
جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کیسز کا سامنا کرنے والے افسران کو عہدوں سے کیوں نہیں ہٹایا گیا، کئی افسران کے خلاف کارروائی طویل عرصے سے مکمل نہیں ہوئی، ایسی کارروائی کی کی وجہ سے کئی افسران ترقی سے محروم رہے۔
عدالت نے کرپٹ افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی فوری مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے چیف سیکریٹری کو 14 جنوری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔