سندھ کے وسائل وفاق کی جاگیر نہیں،گیس پر پہلا حق صوبے کے عوام کاہے، امتیاز شیخ

Dec 31, 2020 | 17:59:PM
سندھ کے وسائل وفاق کی جاگیر نہیں،گیس پر پہلا حق صوبے کے عوام کاہے، امتیاز شیخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ کاکہنا ہے کہ سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے کے باوجود وفاق سندھ سے سوتیلی ماں والا سلوک کر رہا ہے،سندھ کی گیس پر پہلا حق صوبے کی عوام کا ہے،سندھ کے وسائل وفاق کی جاگیر نہیں ،وسائل پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
وزیر توانائی سندھ نے کراچی سمیت پورے صوبے میں گیس بحران پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو خون کے آنسو رلا دیا ہے ،گھریلو اور کمرشل صارفین کی زندگی اجیرن ہوگئی ہیں ،وفاقی وزرا کی نا اہلیوں اور ناکامیوں نے گزشتہ تین موسم سرما میں عوام کو گیس سے محروم کردیا ہے ،وفاق نے گیس کے معاملے پر آئین کے آرٹیکل 158 کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے،امتیاز شیخ نے کہاکہ غلط حکومتی فیصلوں کی وجہ سے جنوری اور فروری میں گیس ناپید ہو جائے گی،فروری کےلئے تاریخ کی بلند ترین سطح کی بڈ حکومت کو موصول ہوئی ہے،بڈ کی منظوری سے قومی خزانے کو تاریخی نقصان ہوگا ،اگر بڈ نہیں کی تو عوام جنوری اور فروری میں گیس سے محروم ہو جائے گی ۔
وزیر توانائی سندھ نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے 17 کلومیٹر رائٹ آف وے دینے کے باوجود کراچی کی عوام شدید گیس بحران کا شکار ہے،کراچی کی دعوے دار جماعتوں کی خاموشی کراچی کی عوام کےلئے لمحہ فکریہ ہے۔