غیر قانونی تعمیرات کی مسماری،سندھ ہائیکورٹ کا   حکم امتناعی دینے سے انکار

Dec 31, 2020 | 14:25:PM
غیر قانونی تعمیرات کی مسماری،سندھ ہائیکورٹ کا   حکم امتناعی دینے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)  کراچی میں تجاوزات کے خلاف سپریم کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات گرانے پر حکم امتناع دینے سےانکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ آج اس وقت سامنے آیا جب غیر قانونی تعمیرات کو گرانے سے متعلق درخواست زیر سماعت تھی۔ جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دئیے کہ سماعت شروع ہونے سے قبل سب سن لیں جو کوئی تعمیرات گرانے پر حکم امتناع لینےآیا ہےحکم امتناع نہیں ملےگا۔ سپریم کورٹ نےگزشتہ روز ہی تجاوزات گرانے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے کڈنی ہل تجاوزات کیس میں کمشنر کراچی کو دو ہفتے میں غیر قانونی تعمیرات میں ختم کرنے کا حکم دیا اور اسی عرصے میں عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس کے علاوہ عدالت عظمیٰ نے صوبے کی تمام گرین بیلٹس بھی بحال کرانے کی ہدایات دی تھیں۔ حکمنامہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ تمام کھیل کے میدانوں و پارکس پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور محکمہ جنگلات کی زمینوں پر درخت لگائے جائیں۔