سیلاب :بلی کو بچانے کی ویڈیو وائرل

Aug 31, 2022 | 16:16:PM
سیلاب متاثرین،سیلاب،پاکستان، سوشل میڈیا ،امداد،24 نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہر طرف پانی ہی پانی ،ہر گھر ،ہر محلے کی الگ کہانی ،سیلاب متاثرین کو بچانے والے رضا کار نت نئی داستانیں قائم کررہے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر طرح طرح کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں ،کہیں سیاستدانوں کی بے حسی اور غرور جھلکتا ہے تو کہیں انسانیت سے محبت کی داستانیں قائم ہورہی ہیں ۔الخدمت فائونڈیشن کے رضا کاروں کی ویڈیو کو دنیا بھر میں دیکھا گیا ۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ الخدمت رضا کار چارپائی کے ذریعے ایک خاندان کو بچا رہے ہیں ۔

ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  ہورہی ہے جس میں  دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ دریامیں غوطے کھا رہا ہے جو اپنی زندگی بچانے کیلئے ہاتھ پاﺅں مار رہا ہے جبکہ پل پر کھڑے لوگوں اس بچے کی زندگی کیلئے دعاگو ہیں اسی دوران ریسکیو اہلکار کشتی میں سوار ہو کر دریا میں غوطے کھاتے ہوئے بچے کی جان بچانے کیلئے پہنچتے ہیں ، اسی دوران ریسکیو اہلکار بائیں ہاتھ سے بچے کو کھینچ کر باہر نکال لیتا ہے جس پر پل پر کھڑے لوگ اللہ اکبر کے نعرے بلند کرتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Jaago TV (@jaago.tv)

ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو چکی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ریسکیو اہلکار کی کمال مہارت کی خوب تعریف کی جارہی ہے ۔

اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ریسکیو اہلکار ایک بلی کو بچا رہا ہے۔اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور ریسکیو اہلکار کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔