جاپان: سفاری پارک میں شیر کے حملے سے ملازم ہلاک

 کھانا کھلانے کے دوران شیر نے ملازم پر حملہ کیا: چڑیاگھر انتظامیہ 

Sep 30, 2023 | 23:08:PM
جاپان: سفاری پارک میں شیر کے حملے سے ملازم ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جاپان میں سفاری پارک کے شیر کے حملے سے ملازم ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق جاپان کے ایک سفاری پارک میں شیر کے حملے سے ایک ملازم ہلاک ہو گیا، فوکوشیما میں شیر کے حملے سے چڑیا گھر کا کارکن، 53 سالہ کینیچی کاٹو ہلاک ہو گیا، امکان ہے کہ کھانا کھلانے کے دوران شیر نے ملازم پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس نے ماضی میں کی گئی بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

مقامی پولیس اور چڑیا گھر کے نائب صدر نوریچیکا کماکوبو کے مطابق ہلاک ہونے والے ملازم کے جسم پر حملے کے متعدد نشانات ہیں جبکہ سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج میں ایک شیر کو کارکن پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ چڑیا گھر کے نائب صدر کماکوبو کے مطابق کاٹو ایک تجربہ کار کارکن تھا جس نے چڑیا گھر میں 25 سال سے زائد عرصہ کام کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ ملازم شیر کے پنجرے کے اندر بے ہوش ملا تھا، اس کی گردن سے خون بہہ رہا تھا۔