اقوام متحدہ کے امن مشن کے 76 سال مکمل

Sep 30, 2023 | 19:36:PM

(محسن الملک)پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن کے 76 سال مکمل ہو گئے، جبکہ  2 لاکھ سے زائد پاکستانی امن فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کا رکن 30 ستمبر 1947 کو بنا تھا،اب تک 2 لاکھ سے زائد پاکستانی امن فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش  کیا گیا ہے  جنہوں نے دنیا کے 29 ممالک میں اقوام متحدہ کے 46 مشنز میں خدمات سرانجام دیں۔

 ایک رپورٹ کے مطابق 1948 سے اب تک 20 لاکھ سے زائد وردی پوش اور سویلین اہلکاروں نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات سرانجام دیں،پاکستانی میشن مشرق وسطیٰ میں اقوام متحدہ کی جنگ بندی نگرانی پر آج بھی زمہ داریاں سر انجام دے رہا ہے،اقوام متحدہ کے تحت امن قائم کرنے میں آج تک 168 پاکستانی شہید بھی ہوئے،اقوام متحدہ نے کشمیر کی قراردادوں کو بھی امن کے لئے پیشن کیا اور انہیں منظور بھی کیا گیا۔ 

اقوام متحدہ نے گزشتہ سال موسمیاتی تبدیلی کے تحت پاکستان کے لئے فلیش اپیل بھی کی ،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گزشتہ سال سیلابی صورتحال میں پاکستان آئے تھے  جبکہ وہ پاکستان اقوام متحدہ میں کئی اہم ایشوز میں میزبان کی زمہ داریاں بھی ادا کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا صدر عارف علوی اور وزیراعظم سے دہشتگرد حملوں پر تعزیت کا اظہار

مزیدخبریں