آڈیو لیک کے بعد عمران خان کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

Sep 30, 2022 | 15:53:PM
آڈیو لیک کے بعد عمران خان کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی
کیپشن: عمران خان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہیلی کاپٹر میں سفر کے دوران نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک ویڈیو  زیر گردش ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خیبر پختونخواہ کے دورے کی ہے۔ویڈیو میں عمران خان کو خیبر پختونخواہ کی سرسبز وادیوں سے گزرنے کے دوران ہاتھ میں تسبیح لیے نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں عمران خان کو بیٹھے ہوئے نماز کے ارکان  ادا کرتے دیکھا گیا جبکہ اس دوران عمران خان کے موجود  ہاتھ میں  تسبیح  بھی واضح دیکھی جاسکتی ہے۔