پنجاب سیف سٹی اتھارٹی بھی اب سیف نہیں

Sep 30, 2022 | 15:14:PM
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی بھی اب سیف نہیں
کیپشن: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وٰیب ڈیسک) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے 5 ملین روپے  مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے مغل پورہ چوک سے چور ٹریفک سگنل پر اس کی کیبن سے  قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے۔ اس واقعہ کے  بعد پولیس نے سیکیورٹی سپروائزر ساجد کی شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی ،جسے اس کے ڈیوٹی دورے کے دوران اس واقعے کے بارے میں معلوم ہوا۔لاہور سیف سٹی پراجیکٹ کو اور بھی کئی مسائل کا سامنا ہے۔ 12 بلین مانیٹرنگ سسٹم کو چہرے اور لائسنس پلیٹ کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی نمبرپلیٹس،رجسٹریشن کارڈ ملیں نہ ملیں قیمتیں بڑھیں گی

واضح رہے کہ دیٹا کے مطابق سیف سٹی کے 35 فیصد کیمرے غیر فعال ہیں، جس کی وجہ سے کئی اہم راستوں کی مانیٹرنگ نہیں ہو پاتی۔لاہور میں 7,678 کیمروں میں سے 2,500 کام نہیں کر رہے جبکہ 1,000 کے قریب چہرے کی شناخت کرنے والے کیمرے خراب ہو چکے ہیں۔