کابل: تعلیمی مرکز میں خودکش حملے سے جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی

Sep 30, 2022 | 10:55:AM
افغانستان میں پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کابل کے علاقے دشت برچی میں واقع ایک تعلیمی مرکز میں جمعے کی صبح ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے
کیپشن: کابل دھماکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) افغانستان میں پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کابل کے علاقے دشت برچی میں واقع ایک تعلیمی مرکز میں جمعے کی صبح ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہو گئی جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ ’طلبہ امتحان کی تیاری کر رہے تھے کہ کاج تعلیمی مرکز پر ایک حملہ آور نے خودکش دھماکہ کیا اور بدقسمتی سے 19 افراد شہید اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔‘

اس سے قبل طالبان حکومت میں وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافع ٹکور نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے زخمیوں اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

فوری طور پر کسی نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم افغانستان میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے حالیہ دنوں میں مختلف دھماکوں اور حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خیال رہے افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ نے پیش گوئی کی تھی کہ جنگ سے متاثرہ ملک میں تنازعات دوبارہ جنم لیں سکتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ طالبان گذشتہ سال اقتدار میں آنے کے بعد سے تعلقات استوار کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

سینٹر فار سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز میں بات کرتے ہوئے تھامس ویسٹ کا کہنا تھا: ’مجھے واقعی ڈر ہے اور میرے خیال میں یہ اتفاق رائے ہے کہ اب ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ 44 سال سے جاری تنازعے میں تعطل ہے اور ہم خانہ جنگی کی طرف واپسی دیکھ سکتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ جون اور جولائی میں طالبان کی زیر قیادت ہزاروں علما اور مذہبی سکالرز کے اجلاس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان افغانستان کی ’خوشحالی یا تنوع‘ کی نمائندگی کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔