بجلی صارفین کیلئے بری خبر۔۔ 1روپیہ95 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان

Sep 30, 2021 | 15:14:PM

(24 نیوز)بجلی صارفین کے لئے ایک بار پھر بری خبر سامنے آ رہی ہے، اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کاامکان۔ 

تفصیلات کے مطابق نیپر ا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی ہے اور  فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ نیپرا بجلی مہنگی کرنے سے متعلق اپنا فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کےمطابق گزشتہ ماہ ڈیزل سے 22 روپے 62 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ واضح رہے کہ سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر مزید اربوں روپے کا  بوجھ پڑیگا۔

یہ بھی پڑھیں:   سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار سست ہے۔۔وزیر اعظم  کا اعتراف

مزیدخبریں