ملکیتی تنازعہ کیس، عدالت کا لال حویلی ڈی سیل کر نیکا حکم

Oct 30, 2023 | 13:06:PM
ملکیتی تنازعہ کیس، عدالت کا لال حویلی ڈی سیل کر نیکا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے لال حویلی ملکیتی تنازعہ کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی، عدالت نے چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے فیصلے کو ریمانڈ بیک کر دیا اور متروکہ وقف املاک بورڈ کو لال حویلی کیس دوبارہ سننے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتار ہونے پر الیکشن کیسے لڑا جائے گا؟ شیخ رشید نے دبنگ اعلان کر دیا

دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کی جانب سے دائر درخواست کو دوبارہ سُنا جائے، درخواست گزار کو اپنا موقف پیش کرنے کا پورا پوار موقع دیا جائے۔

عدالت کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا میں قانون بن گیا وہاں ایویکیو پراپرٹیز  کا مسلہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگیا، ہمارے ہاں محکمے قانون کے مطابق نہیں چلتے جب مرضی سرگرم ہوجاتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔0