عاصم جمیل کی نماز جنازہ کب ادا کی جائیگی؟

Oct 30, 2023 | 12:12:PM
عاصم جمیل کی نماز جنازہ کب ادا کی جائیگی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) مولانا طارق جمیل نے اپنے بیٹے عاصم جمیل کی نمازہ جنازہ سے متعلق اعلان کر دیا۔

گزشتہ روز معروف مذہنی سکالر مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل وفات پا گیا، ان کی موت کو لے کر سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ بحث چھڑ چکی ہے، اس حوالے سے پولیس اور اور ان کے عزیرو اقارب کے بیانات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی کس سے دشمنی تھی؟موت کیسے ہوئی؟مرحوم عاصم جمیل کے بڑے بھائی کا بیان آگیا

پولیس کی جانب سے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا ہے، پولیس بیان کے مطابق عاصم جمیل نے جم میں ورزش کرتے وقت مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔

دوسری جانب عاصم جمیل کو لے کر بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ان کا قتل کیا گیا لیکن مرحوم کے بھائی مولانا یوسف جمیل کہتے ہیں کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں افواہیں غلط ہیں،عاصم بچپن سے شدید ڈپریشن کا مریض تھا،بھائی گھر میں اکیلے تھے گارڈ سے گن لیکر خود کو گولی مار لی۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے سوشل میڈپا پر جاری کردہ پیغام میں بتایا کہ عاصم جمیل کی نمازہ جنازہ آج رات 7 بجکر 30 منٹ پر ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے اپنے صاحبزادے عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ سے متعلق لکھا کہ ’’میرے مرحوم بیٹے عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ آج بروز سوموار 30 اکتوبر، رات ساڑھے سات بجے ہمارے آبائی گاؤں رئیس آباد، تلمبہ میں ادا کی جائے گی‘‘.