9مئی مقدمات کیخلاف شیخ رشید کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Nov 30, 2023 | 11:44:AM
9مئی مقدمات کیخلاف شیخ رشید کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں نو مئی کے مقدمات کیخلاف شیخ رشید کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق  شیخ رشید کی دائر درخواست پرکیس کی سماعت جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی، شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبد الرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید نے 9 مئی کے مقدمات کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

عدالت نے آئی جی پنجاب، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی سے مقدمات کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

 علاوہ ازیں شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے شیخ رشید کے مقدمات پر پنجاب حکومت اور آئی جی سے جواب طلب کیا ہے۔

وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، ہمیں عدالت سے انصاف کی اُمید ہے، عدالتیں میرٹ پر فیصلہ کرتی ہیں،ان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کیخلاف مقدمات چِلّے میں جانے کے بعد بنائے گئے ہیں، آئی جی پنجاب کی تحریری رپورٹ ہے کہ شیخ رشید کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں۔
 یہ بھی پڑھیں: دیرینہ مسئلہ حل،وزیراعلیٰ پنجاب نے خوشخبری سنا دی