ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان بڑی تباہی سے بچ گیا

Nov 30, 2020 | 23:32:PM
ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان بڑی تباہی سے بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان پھر ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ہے،سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ اوربارودبرآمدکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ٹانک کے علاقہ پینگ ایریا میں تحریک طالبان پاکستان کےخلاف آپریشن کیا،سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراﺅ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا جس میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔جس میں 2 عدد خودکش جیکٹس ،70 کلو گرام بارود ، 2 عدد اینٹی ٹینک مائن،2 عدد آئی ای ڈیز ، 10 مارٹر گولے،1 راکٹ لانچر اور 30 راکٹ لانچر گولے، 12.7 گن کے 350 راﺅنڈ اور اس کے علاوہ ڈیٹونیٹر، ڈیٹونیٹر کارڈ ریسور،انٹینے،تاریں،خودکش گاڑی کے پارٹس شامل ہیں،اس سامان کو قبضہ میں لیکر ناکارہ بنادیا گیا۔ 
ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسمعیل خان تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں نے کافی مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن اکھٹا کیا ہوا تھا جو کہ سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے کی پلاننگ کر رہے تھے، حساس اداروں نے انفارمیشن ملتے ہی بر وقت کارروائی عمل میں لاکر علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا، ذرائع کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد ایک خودکش گاڑی تیار کر رہے تھے جو کہ اطلاع ملنے پر موقع سے فرار ہو گئے اور خودکش کا سامان سیکورٹی فورسز نے ریکور کر لیا ہے۔