خود حکومت کو بھی یقین ہے کہ ہم جانےوالےہیں:مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی کو شک نہیں یہ حکومت جانیوالی ہے۔خود حکومت کو بھی یقین ہے کہ ہمارے پاس دن تھوڑے ہیں۔جلسہ سٹیڈیم کے اندر ہو یا سڑک پر ضرور ہوگا، کوویڈ 19 توچلا ہی جائے گا،کوویڈ 18 کو نکالنا ضروری ہے
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ملتان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ جلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہوچکا، حکومتی وزرا کی جانب سے جلسے ہو رہے ہیں، کیا جماعت اسلامی کے جلسے میں کورونا نہیں پھیلا ؟ گزشتہ روزپولیس کے کسی ایک اہلکار نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا،کیا سارے ایس او پیز اپوزیشن کے لئے ہیں؟اصل میں حکومت کورونا نہیں اپوزیشن سے ڈر رہی ہے، ناکوں اور رکاوٹوں سے ان کا خوف عیاں ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بغیر کسی گناہ کے دومرتبہ جیل کاٹی لہٰذا وہ گرفتاریوں کے خوف سے دیواریں پھلانگنے والی نہیں۔گھروں پر مشکلات آتی ہیں تو بیٹیاں باہر نکلتی ہیں، ملتان میں (ن) لیگ سے پہلے پولیس کا جلسہ ہو رہا ہے، پولیس والے بھی عوام سے تنگ ہیں، حکومت کورونا سے نہیں، اپوزیشن سے ڈر رہی ہے، عمران خان اپنی نوکری بچانے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔