ملتان جلسہ :سندھ سے بسیں بھر کر لوگ لائے جارہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

Nov 30, 2020 | 11:14:AM
ملتان جلسہ :سندھ سے بسیں بھر کر لوگ لائے جارہے ہیں،فردوس عاشق اعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بے روزگار ٹولہ اپنی سیاسی بے روزگاری کا بدلہ پنجاب کے عوام سے لے رہا ہے۔منافقت کی انتہا ہے کہ پنجاب میں پی ڈی ایم جلسوں کے لیے سندھ سے بسیں بھر کر لوگ لائے جارہے ہیں۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں  کہنا ہے کہ  مفاد پرست پی ڈی ایم کے بے روزگار سیاستدان ہوسِ اقتدار میں اندھے ہوچکے ہیں۔

 
  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کی زندگی کو مسلسل خطرے میں ڈالنے سے باز نہیں آرہی، پی ڈی ایم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کررہی ہے۔اپنے بیان میں اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے کئی اضلاع کورونا وائرس کے پیش نظر بند کر چکی ہے جبکہ سندھ کی مارکیٹس 6 بجے بند کرائی جارہی ہیں۔

 
 واضح رہے کہ ملتان میں آج اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئے پیپلز پارٹی کے کارکن چوک گھنٹہ گھر پہنچنا شروع ہوگئے جبکہ انتظامیہ نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم، گھنٹہ گھر چوک اور نشتر روڈ سے گیلانی ہاؤس جانے والا راستہ سیل کردیا۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے میٹرو بس ، دکانیں اور کاروباری مراکزبند کرادیے گئے ہیں، گیلانی ہاؤس آنےوالا ایک راستہ سیل کردیاگیا جبکہ دوسرے راستہ کو بھی سیل کیا جا رہا ہے۔