تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سےاہم خبر

May 30, 2022 | 13:38:PM
سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سےاہم خبر
کیپشن: سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب ٹیچرز یونین نے اساتذہ و سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئےحتمی تجاویز تیار کرکے وزیراعظم ، وفاقی وزیرخزانہ، وزیراعلیٰ  اور سیکرٹری خزانہ پنجاب کو ارسال کردی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی صدر پی ٹی یو چودھری سرفراز کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین نظام حکومت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جو شدید معاشی پسماندگی کا شکار ہیں۔ جنرل سیکرٹری رانا لیاقت کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین فاقہ کشی کا شکارہورہے ہیں، تنخواہیں آسمان کو چھوتی مہنگائی کے مقابلے میں انتہائی قلیل ہیں،تمام ایڈہاک ریلیف ضم کرکے پے سکیل ریوائز کئے جائیں، تنخواہوں اور پنشن میں کم ازکم 50 فیصد اضافے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سدھو موسے والا کے قاتلوں کا پتہ چل گیا

سجاد اکبرکاظمی کا کہنا ہے کہ ہاؤس رینٹ، میڈیکل، کنوینس الاؤنس میں 3 گنا اضافہ کرنے کیساتھ پری میچور ریٹائرمنٹ کیلئے55 سال عمر کی شرط کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:لانگ مارچ۔اسلام آباد میں جگہ جگہ کنٹینرز ۔وزیرداخلہ نے بڑا فیصلہ کرلیا