ترین گروپ کے ’’نذیر چوہان ‘‘کا گرفتاری دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکمراں جماعت تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے رکنِ پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے آج لاہورکے تھانے ریس کورس میں گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے رکنِ پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے کہنے پر میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ہ پنجاب پولیس کے اس اقدام کے خلاف جنگ لڑوں گا، پولیس مجھے گرفتار کرلے۔
دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کی جانب سے رکن اسمبلی نذیر چوہان پر مقدمے کے اندراج کے خلاف حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے جہانگیر ترین گروپ کا اجلاس 31مئی (پیر ) کو طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ نے نذیر چوہان کےخلاف مقدمے کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے 31 مئی کو ہونے والے اجلاس میں مقدمے کے اندراج کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔