برائلر مرغی کی قیمتوں میں تین دن کمی کے بعد پھر  اضافہ

May 30, 2021 | 10:46:AM
برائلر مرغی کی قیمتوں میں تین دن کمی کے بعد پھر  اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برائلر مرغی کی قیمتوں میں مسلسل تین دن کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ انڈوں کا 148 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار رہا۔

تفصیلات کے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں برائلر مرغی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ مارکیٹ میں چکن کی قیمت میں19 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے اور اس طرح مرغی کا گوشت 320 روپے سے بڑھ کر 339 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 226روپے فی کلو  جبکہ پرچون ریٹ 234 روپے فی کلو جاری ہے۔اس کے علاوہ فارمی انڈوں کا 148 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے ۔ انڈوں کی پیٹی 4320 روپے کی ہو گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:  کورونا کے حملےجاری،  مزید 56 افراد انتقال کر گئے