شہبازشریف اور راگ گا رہے ہیں، فضل الرحمان کچھ اور ساز بجا رہے ہیں، فواد چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےکہا ہےکہ شہبازشریف اور راگ گا رہے ہیں، فضل الرحمان کچھ اور ساز بجا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کنفیوز، مایوس اور منشتر ہے، پی ڈی ایم کی بیٹھک سےصرف جلسہ، تقریر اور پریس کانفرنس برآمد ہوئی ہے۔پی ڈی ایم اجلاس کے حوالے سےانہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں واضح تضاد ہے، ایک دھڑا جلسہ جلسہ کھیلنا چاہتا ہے، دوسرا پارلیمنٹ کے اندر بات چیت کا بیان دیتا ہے۔ اپوزیشن جلسے جلوسوں کی بجائے تعمیری اور مثبت سرگرمیوں پر توجہ دے،حکومت نے باربار اپوزیشن کو دعوت دی، آئیں اور پارلیمان میں انتخابی اصلاحات پر بات کریں۔انہوں نے کہا فضل الرحمان اپنی سیاسی محرومی کا بدلہ جمہوری نظام سے نہ لیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کرنے والے دھاندلی زدہ نظام کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے حملےجاری، مزید 56 افراد انتقال کر گئے