ثقلین مشتاق نے نیوزی لینڈ کے کنسلٹنٹ بننے کی آفر قبول کر لی

Mar 30, 2023 | 22:01:PM
ثقلین مشتاق نے نیوزی لینڈ کے کنسلٹنٹ بننے کی آفر قبول کر لی
کیپشن: ثقلین مشتاق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے نیوزی لینڈ کے کنسلٹنٹ بننے کی آفر قبول کر لی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے سابق پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق سے رابطہ کیا اور اس دوران کنسلٹنٹ بننے کی آفر کی، اسی دوران ثقلین مشتاق نے قریبی دوستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم کے کنسلٹنٹ بننے کی آفر قبول کرلی۔
ثقلین مشتاق کیویز کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ پاکستان کے خلاف سیریز میں کام کرینگے، وہ آج پاکستانی کمیونٹی کی دعوت پر امریکا روانہ ہوئے، امریکا جانے سے قبل ثقلین مشتاق نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو آفر قبول کرنے سے متعلق بتا دیا۔
کیویز بورڈ نے ثقلین مشتاق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف اچھا کھیلے اس لئے آپ کی خدمات چاہئے، آپ کی کوچنگ میں پاکستان نے اچھے رزلٹس دئیے پاکستان ٹیم کو آپ سے بہتر کوئی نہیں جانتا آپکی مدد درکار ہے۔
ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بطور کنسلٹنٹ 12 اپریل کو جوائن کرینگے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر بیربل قاتلانہ حملے میں جاں بحق