(ویب ڈیسک) دربار حضرت بابا بلھے شاہ قصور کے احاطے سے غیر ملکی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ فقیروں کے روپ میں غیر ملکی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، خاتون کا تعلق آسٹریا سے ہے اور شناخت ایچبیور بیٹنا کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے پاس ملتان کا ویزہ ہے اور اسے واپس ملتان بھیجا جائے گا، البتہ اس بات کی تحقیقات ہو رہی ہیں کہ خاتون ملتان سے قصور کیسے پہنچی؟
پولیس نے بتایا کہ خاتون سیر کی غرض سے پاکستان آئی تاہم سیکیورٹی وجہ پر حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق خاتون کو میوزیم اور دربار حضرت بابا بلھے شاہ دکھانے کے بعد واپس بھیجا جائے گا۔