سعودی حکومت نے الیکٹرانک قرآن پاک جاری کر دیا

Mar 30, 2023 | 11:24:AM
سعودی حکومت نے الیکٹرانک قرآن پاک جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب کی جانب سے طویل انتظار کے بعد الیکٹرانک قرآن پاک جاری کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ای مصحف (قرآن پاک) ایک طویل عرصے کے انتظار کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے الیکٹرانک مصحف (ای۔مصحف قرآن کریم) کو بڑی محنت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ 

مزید پڑھیں: شیخ خالد بن محمد زاید ابوظہبی کے ولی عہد مقرر

سعودی عرب کی طرف سے جاری کیے جانے والے قرآن پاک میں پورا قرآن پاک تفسیر کے ساتھ موجود ہے۔ دائیں سے بائیں سکرین کو ٹچ کر کے اس کے صفحات کو پلٹا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں آواز کے ساتھ تلاوت و ترجمہ اور تشریح کی بھی سہولت موجود ہے۔ 

سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ ای مصحف قرآن پاک کو پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ قرآن پاک موبائل اور کمپیوٹر دوںوں پر ہی پڑھا جا سکتا ہے، اس میں ترجمہ اور تفسیر  کی سہولت اردو، ہندی، عربی، انگریزی، جرمن، فرنچ، تامل اور فارسی سمیت 25 سے زائد زبانوں میں دستیاب ہے۔