چینی کے بعد نیا بحران شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) شوگر ڈیلرز کی غیر اعلانیہ ہڑتال کو نو روز گزر گے،شہر میں چینی کی بدترین قلت اور قیمتوں کا بحران سنگین ہوگیا۔ گندم کا کوٹہ کم ہونے سے فلور ملز نے اوپن مارکیٹ آٹے کی فراہمی کم کردی ،متعدد علاقوں میں آٹے کی شدید قلت نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پہلے چینی کے بحران اور قیمتوں میں اضافے کے طوفان سے شہری پریشان تھے اب آٹے کی شدید قلت کے بحران نے بھی بے حال کردیا۔ شوگر ملز کی غیر اعلانیہ ہڑتال کو نو روز گزر گے حکومت کی جانب سے چینی کی سپلائی کے دعوئوں کے باوجود چینی کی قلت دور نہ ہوسکی اور قیمتوں اضافے کا سلسلہ بھی رک نہ سکا، اب بھی چینی 105 سے 110 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔
چینی کی طرح آٹے کے بحران نے بھی لاہوریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ گلبرگ غوث الاعظم بازار، گڑھی شاہو، شمالی لاہور، گلشن راوی سمیت متعدد علاقوں میں آٹے کی سنگین قلت دیکھی جارہی ہے۔ شہریوں چینی کے ساتھ آٹے کی بھی شدید قلت سے پریشان ہیں اور تبدیلی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کوروناووہان کی لیبارٹری سے نہیں پھیلا۔۔۔عالمی ادارہ صحت کی کلین چٹ