بچوں کی منتقلی، وزارت خارجہ نے وینا ملک کے سابق شوہر کی درخواست حقائق کے منافی قرار دیدی

Mar 30, 2021 | 14:33:PM
بچوں کی منتقلی، وزارت خارجہ نے وینا ملک کے سابق شوہر کی درخواست حقائق کے منافی قرار دیدی
کیپشن: داکارہ وینا ملک اپنے بچوں اور شوہر کے ہمراہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزارت خارجہ نے وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی بچوں کی دبئی سے پاکستان متنقلی کے خلاف درخواست کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے اپنا جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اداکارہ ویناملک کے سابق شوہر اسدخٹک کی بچوں کی پاکستان منتقلی کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں وزارت خارجہ نے اپنا جواب جمع کرایا۔وینا ملک کے سابق شوہر نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ دبئی کی عدالت کے حکم کے باوجود وینا ملک نے بچوں کو پاکستان منتقل کیا، وینانے وزارت خارجہ کےحکام کی ملی بھگت سے بچوں کو پاکستان منتقل کیا، میرے بچے امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔وزارت خارجہ نے اسد خٹک کی درخواست کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہےکہ اسد خٹک نے حقائق چھپاتے ہوئے متنازع مواد کے ساتھ درخواست دائر کی، ویناملک نےنادراکی نائیکوپ کی کاپی دبئی میں پاکستانی ہائی کمیشن کوفراہم کی اور راولپنڈی کی عدالت سےجاری بچوں کی گارڈین شپ کاسرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جبکہ پاکستانی قوانین کے مطابق بچوں کو پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے اور پاکستانی ہائی کمیشن نے پاسپورٹ جمع کرانے پرایمرجنسی سفری دستاویزات جاری کیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی اور وزارت خارجہ کے جواب کی کاپی اسد خٹک کو فراہم کرنے کا حکم دیا۔