حکومت کا پنجاب پولیس کے لئے بڑا تحفہ

Jun 30, 2022 | 19:39:PM
 حکومت کا پنجاب پولیس کے لئے بڑا تحفہ
کیپشن: پولیس کی گاڑیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ کو کروڑوں کی مالیت کی نئی گاڑیوں سے نوازا گیا ۔
  پنجاب پولیس کو آپریشنل مقاصد کے لیے 930 ملین کی لاگت سے آنے والی گاڑیاں دی گئی ہیں۔ ان گاڑیوں میں بسیں، ایلیٹ فورس کی وین، ، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اور تین آل پرپز وہیکلز شامل ہیں۔ مبینہ طور پران گاڑیوں کے ساتھ لینڈ کروزر اور بڑی کاریں نہیں خریدی گئیں۔لاہور پولیس کو حساس آپریشنز اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بکتر بند گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔

حکومت پنجاب نے رواں ماہ ایلیٹ فورس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے لیے 35 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی تھی۔ تاہم یہ گزشتہ دو سال سے زیر التوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اہم سیاسی پارٹی کاحکومت سے علیحدگی پر غور

اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کے زیادہ تر تھانوں میں اوسطاً 2016 ماڈل کی صرف دو گاڑیاں ہیں۔ حالیہ خریداری وسائل کی کمی اور محدود فنڈز کی وجہ سے پنجاب پولیس کے ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معمولی پیسوں کی خاطر سوتیلی ماں نے ظلم کی تمام حدیں پار کردیں