اہم سیاسی پارٹی کاحکومت سے علیحدگی پر غور

Jun 30, 2022 | 17:04:PM
اہم سیاسی پارٹی کاحکومت سے علیحدگی پر غور
کیپشن: سیاسی پارٹی کا حکومت سے علیحدگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)نے وفاقی حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کےمطابق ایمل ولی خان کی زیرصدارت اے این پی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی اتحاد کے لیے کیے گئے وعدوں اور عملدرآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی تجویز دے دی ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلوں کے لیے ایمل ولی خان نے مرکزی قیادت کا اجلاس عید کے بعد طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معمولی پیسوں کی خاطر سوتیلی ماں نے ظلم کی تمام حدیں پار کردیں

ذرائع کےمطابق اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اختیار پارٹی سربراہ کو دیاہے۔ اے این پی ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہ ہوسکا اور کسی بھی حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کے بعدبھارت کی ایک اور معروف ادکارہ کو قتل کی دھمکی