امتحانات کے نتائج کا اعلان

Jun 30, 2022 | 10:43:AM
وفاقی نظامت تعلیمات ،پانچویں،آٹھویں،امتحانات،نتائج،اعلان
کیپشن: ماڈل کالج فار بوائز جی نائن فور نے 10 سکالرشپ حاصل کیں/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے سکالرشپ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ پانچویں کا مجموعی نتیجہ 89.27 فیصد رہا جبکہ آٹھویں کے سکالرشپ امتحانات کا نتیجہ 86.85 فیصد رہا۔

 پانچویں میں578 نمبر لے کر پہلی پوزیشن اسلام آباد ماڈل کالج ایف سکس ٹو ابریش فرقان نے حاصل کر لی۔ 574 نمبر لے کر دوسری پوزیشن علیشہ کامران اور کرن شہزادی نے حاصل کی، 573 نمبر لے کر تیسری پوزیشن زرلش ایمان اور مناہل تبسیم نے حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

 آٹھویں کے سکالرشپ امتحانات کے نتائج کی شرح 86.85 فیصد رہی۔ ماڈل کالج ایف ایٹ ون کی ذارا ذوالفقار نے 681 نمبر لے کر آٹھویں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

 دوسری اور تیسری پوزیشن علی ٹرسٹ کے محمد انیس نے 681 نمبر جبکہ اجمل خان نے 675 نمبر لے کر حاصل کی، محمد صالح نے 674 نمبر حاصل کئے۔

 آٹھویں کے سکالرشپ امتحانات میں سب سے زیادہ 53 سکالرشپ علی ٹرسٹ نے حاصل کر لیں۔ اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو نے 11 سکالرشپ جبکہ ماڈل کالج فار بوائز جی نائن فور نے 10 سکالرشپ حاصل کیں۔