بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل، سابق وی سی اطہر محبوب کیخلاف تحقیقات کا حکم

Jul 30, 2023 | 23:36:PM
بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل، سابق وی سی اطہر محبوب کیخلاف تحقیقات کا حکم
کیپشن: ڈاکٹر اطہر محبوب (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب کیخلاف مالی بدعنوانیوں اور انتظامی بےضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی جانب سے ڈاکٹر اطہر محبوب کیخلاف تحقیقات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کی بنائی گئی کمیٹی سابق وائس چانسلر کیخلاف عائد الزامات کے حوالے سے تحقیقات کرےگی۔

اس حوالے سے ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی طرف سے انکوائری کمیٹی کے ٹرم آف ریفرنس میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 14 سالہ بچی رضوانہ پر تشدد کا معاملہ، وزیراعظم کا نوٹس، وزیر اعلیٰ پنجاب سے رپورٹ طلب

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طالبات کی غیر اخلاقی تصاویر اور منشیات استعمال کیے جانےکا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اطہرمحبوب  کیخلاف تحقیقات کا اقدام دیکھنے میں آیا۔

واضح رہے کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد علی کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی یونیورسٹی اسکینڈلز سے جڑے تمام افراد کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے، یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی آفیسر بھی منشیات برآمد ہونے پر جیل میں ہیں۔