قومی کرکٹرز کو آئندہ ہفتے سینٹرل کنٹریکٹ دیے جانے کا ا مکان 

Jul 30, 2023 | 13:00:PM
قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی منظوری کے بعد قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیے جانے کا امکان ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی منظوری کے بعد قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔

کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین مصباح الحق کو آئندہ ہفتے کے دوران سینٹرل کنٹریکٹ پر بریفنگ دی جائے گی اور پھر مصباح الحق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کو سینٹرل کنٹریکٹس کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی منظوری کے بعد قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں اب توسیع کا امکان نہیں ہے، 30 جون کو ختم ہونے والے کنٹریکٹس میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی، ایک ماہ توسیع کی مدت کل 31 جولائی کو ختم ہو  رہی ہے۔

سی ای او  پی سی بی سلمان نصیر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے سری لنکا میں کپتان اور سئئیر کھلاڑیوں سے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر بات کی تھی۔

مزید پڑھیں:ڈاکوؤں کے سر کی رقم کا لالچ؟ کچے کے ڈاکوؤں کی ویڈیو نے پولیس کا پول کھول دیا

ذرائع کا بتانا ہے کہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ اور میچ فیس میں 25 سے 35 فیصد اضافے کا امکان ہے، لیگز کے لیے این او سی کی ازسر نو پالیسی کی شقیں بھی کنٹریکٹ میں شامل کی جائیں گی۔