ملا عمر اسامہ کو ہمارے حوالے کر دیتے تو سانحہ نائن الیون نہ ہوتا۔۔ سعودی شہزادہ

Jul 30, 2021 | 22:40:PM
ملا عمر اسامہ کو ہمارے حوالے کر دیتے تو سانحہ نائن الیون نہ ہوتا۔۔ سعودی شہزادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے کہاہے کہ انہوں نے ملا عمر سے اسامہ بن لادن کی حوالگی کی درخواست کی تھی۔ ملا عمر نے اسامہ بن لادن کو سعودی عرب کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
 یہ بات سابق سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے سعودی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ ملا عمر نے اسامہ بن لادن کو سعودی عرب کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا، اسامہ بن لادن ہمارے حوالے کر دیئے جاتے تو نائن الیون نہ ہو تا۔شہزادہ ترکی الفیصل نے بتایا کہ اس وقت کے افغان صدر حامد کرزئی نے شاہ عبداللہ سے طالبان اور افغان حکومت میں ثالثی کرانے کو کہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ شاہ عبداللہ نے طالبان کے القاعدہ سے تعلقات منقطع کرنے تک ثالثی سے انکار کیا تھا۔سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ امریکا کے افغانستان سے انخلا سے کہانی ختم نہیں ہوئی، افغانستان کے پڑوسی ممالک کے اپنے مفاد ہیں، وہ اپنے فائدے کی تلاش میں ہیں۔ترکی الفیصل کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں کس کی حکومت ہو گی کس کی نہیں، اس حوالے سے صورتِ حال پیچیدہ ہے، جلد افغانستان کے حوالے سے کتاب شائع کروں گا۔
 یہ بھی پڑھیں۔کشمیر پریمیئر لیگ : بھارت نے غیرملکی کھلاڑیوں کو دھمکیاں دیکر شرکت سے روک دیا