افغانستان کے پڑوسی دہشت گردوں کی مدد نہ کریں۔امن کیلئے پاکستان کا کردار اہم۔امریکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )امریکا نے افغانستان میں دہشتگردی کے کیمپ نظر آنے پر کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان کے پڑوسیوں پر فرض ہے کہ قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردوں کی مدد نہ کریں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے اردو ترجمان زیڈ تارار نے گفتگو میں کہا کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان کا کردار اہم ہے، بھارت کے ساتھ شراکت بھی انتہائی ضروری ہے۔افغانستان میں پرتشدد واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے زیڈ تارار کا کہنا تھا کہ افغان فوج اور طالبان میں جھڑپوں پر افسوس ہے، افغان حکومت سے امریکا کا تعاون جاری رہے گا، کابل پر طالبان کی حکومت قائم ہونا ابھی مفروضہ ہے۔
ادھرامریکا سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے بھارتی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا طالبان پر اثر انداز ہونے میں اہم کردار ہے اور امریکا کو امید ہے کہ اسلام آباد اس کردار کو ادا کرے گا ۔ انٹونیو بلنکن نے کہا کہ امریکی انخلا کے دوران پوری دنیا افغانستان میں مظالم کی پریشان کن خبروں کو سن رہی ہے اور اس طرح کی اطلاعات یقینی طور پر پورے ملک کے لئے طالبان کے ارادوں کو بہتر قرار نہیں دیتی ہیں ۔ سیکریٹری خارجہ نے خبردار کیا کہ ایسا افغانستان جو گزشتہ 20 سالوں کے بنیادی فوائد کا احترام نہیں کرے وہ بین الاقوامی برادری میں اکیلا ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرادیا