جہلم ویلی میں کورونا کی خوفناک صورتحال۔آئیسولیشن وارڈز بھر گئے

Jul 30, 2021 | 17:02:PM
 جہلم ویلی میں کورونا کی خوفناک صورتحال۔آئیسولیشن وارڈز بھر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ہٹیاں بالا میں کورونا نے دہشت جما دی۔موت کے سائے منڈلانے لگے۔ً50 فیصد مریضوں کے کیس پازٹیو آئے۔

تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ہٹیاں بالا ڈاکٹر نعمان منظور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی سے لیکر آج تک 350افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے250 کے قریب پازیٹو کیس آۓ ہیں۔ 21جولائی عید کے بعدسے لیکر اس وقت تک 130مریض متاثرہوئے۔ایک ہی گاؤں کے چار افراد اس جان لیوا بیماری کا شکارہو کر وفات پاگے۔اس وقت  دو سو زائد مریض ہیں جن میں 168 مریض suspected اور بیسیوں  مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے جن کو مظفرآباد ریفر  کردیا گیا ۔

انہوں نے کہا لوکل ہسپتالوں کی اتنی استعداد کار نہیں کہ وہ زیادہ بوجھ برداشت کرسکے۔یہاں ولٹینیٹر ز موجود نہیں اور نہ ہی کورڈ19 کی لیب ہے یہاں سے فوری ٹیسٹ کروا کر مریض کا بروقت علاج ہوسکے۔

 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی  نے عوام کوہدایت کی کہ وہ ماسک پہنیں۔اجتماع والی جگہ پر نہ جائیں، چھ فٹ کا فاصلہ رکھیں اور زیادہ سے ویکسینیشن کروائیں۔ ایڈمنسٹریشن  ایس اوپی عملدارآمد کروانے کے سختی برتے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلیے بجلی کا ریلیف آٹے میں نمک کے برابر