’رام تیری گنگا میلی‘سے شہرت پانے والی اداکارہ منداکنی کا آج 58واں یوم پیدائش

Jul 30, 2021 | 11:23:AM
 ’رام تیری گنگا میلی‘سے شہرت پانے والی اداکارہ منداکنی کا آج 58واں یوم پیدائش
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ منداکنی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلم ’رام تیری گنگا میلی‘سے شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ منداکنی کی آج 58واں یوم پیدائش ہے ۔ وہ 30 جولائی 1963 کو میرٹھ میں اینگلو انڈین خاندان میں پیدا ہوئی ۔ان کے مداح آج بھی ان کو بہت یاد کرتے ہیں۔

بھارتی اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق شائقین فلم کو اپنی اداؤں سے گھائل کرنے والی اداکارہ منداکنی کے والد جوزف برطانوی نژاد تھے، منداکنی کے بچپن کا نام یاسمین جوزف تھا، انہوں نے اپنے کیئریر کی شروعات 1985 میں ریلیز فلم بنگلہ فلم‘ انتاریر بھالوباشا ‘سے کی تھی.

منداکنی نے 1985 میں فلم ’میرا ساتھی‘ سے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی تاہم اسی سال منداکنی کی فلم ’رام تیری گنگا میلی ‘ریلیز ہوئی اور اس فلم کے بعد منداکنی نے بالی ووڈ میں اپنی ایک خاص شناخت قائم کی۔

اس فلم میں اپنی بہترین کارکردگی کے لئے انہیں بہترین فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔رام تیری گنگا میلی کے بعد منداکنی نے جال، لوہا، ڈانس ڈانس، جیتے ہیں شان سے ، کمانڈو، تیزاب اور جانباز جیسی کئی فلموں میں کام کیا۔منداکنی نے 1996 میں فلم ’زور دار ‘میں آخری بار کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ’تیری یاد آئی پھر  آنکھوں میں نیند نہیں آئی‘عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کی تصویر پر بڑے الفاظ لکھ دیئے