’’جو مشکل میں کھڑا رہتا وہی اصل وفادار‘‘ عمران خان نے بھری عدالت میں شاہ محمود اور پرویز الٰہی کی تعریف کر دی

Jan 30, 2024 | 21:23:PM
’’جو مشکل میں کھڑا رہتا وہی اصل وفادار‘‘ عمران خان نے بھری عدالت میں شاہ محمود اور پرویز الٰہی کی تعریف کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ) بانی پی ٹی آئی عمران کا کہنا ہے کہ جو مشکل میں کھڑا رہتا ہے وہی اصل وفادار ہوتا ہے، شاہ محمود کو خراج تحسین، پرویز الٰہی کو بھی مان گیا ہوں۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو مشکل میں کھڑا رہتا ہے وہی اصل وفادار ہوتا ہے، شاہ محمود قریشی جس طرح کھڑا رہا میں اس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، چوہدری پرویز الٰہی کو مان گیا ہوں، شیخ رشید کا سنا ہے وہ بستر سے باہر نہیں نکلتا۔

صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم ہاوس سے سائفر کس طرح چوری ہوا؟ بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ مجھے ایک اے ڈی سی پر شک ہے جس نے سائفر چوری کیا۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اے ڈی سی کا نام بتانا پسند کریں گے؟ بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ اے ڈی سی سمیت 3 لوگوں پر شک ہے نام اس لئے نہیں لوں گا کیونکہ صرف شک تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کو سزا، انکی جگہ اب کون الیکشن لڑے گا؟ اہم خبر آ گئی

بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سائفر کیس کی انکوائری پر جب جنرل طارق پیچھے ہٹ گیا تو سب کو پتا چل گیا کہ اس کے پیچھے کون ہے، ڈونلڈ لو کہہ رہا ہے وزیر اعظم کو ہٹاؤ اس میں ثبوت کی کیا ضرورت ہے، سائفر کی انکوائری ہوتی تو سب کچھ سامنے آجاتا۔

ایک اور صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ نے کہا آئی ایس آئی نے آپ کی حکومت کیخلاف پلان تیار کیا، جرنل فیض آئی ایس آئی کا چیف تھا اس کا نام کیوں نہیں لیتے؟ سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ جنرل فیض کو جب عہدے سے ہٹایا گیا تو ان سب نے مٹھائیاں بانٹی، مبارکبادیں دی۔