حکومت پنجاب نے سیکرٹریوں کے تبادلے کر دیئے،نوٹئفیکیشن جاری

Jan 30, 2023 | 21:31:PM
حکومت پنجاب نے سیکرٹریوں کے تبادلے کر دیئے،نوٹئفیکیشن جاری
کیپشن: حکومت پنجاب لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت پنجاب نے سیکرٹریوں کے تبادلے کا نوٹئفیکیشن جاری کر دیا۔
احمد رضا سرور کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب بن گئے،احمد رضا سرور کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب لگا دیا گیا،فواد ہاشم ربانی کو سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی لگا دیا گیا۔
نبیل جاوید کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو لگا دیا گیا،سیکرٹری سکولز وقاص علی محمود کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
محمد احسن وحید سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن تعینات،سیکرٹری اوقاف ابرار احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،سیکرٹری ایکسائز اسد اللہ فیض کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
شاہد زمان سیکرٹری سپورٹس تعینات ہو گئے،عثمان انور سیکرٹری آرکائیو،کیپٹن ظفر اقبال سیکرٹری ہاؤسنگ ،ڈاکٹر ارشاد احمد سیکرٹری بلدیات ،علی جان خان سیکرٹری پرائمری ہیلتھ ،ڈاکٹر نعیم رؤف سیکرٹری انرجی ،احسان بھٹہ سیکرٹری ٹورازم  جبکہ جاوید اختر محمود سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات کر دیئے گئے۔

سیکرٹری فوڈ نادر چھٹہ او ایس ڈی بن گئے،محمد زمان وٹو سیکرٹری فوڈ تعینات کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیںبارش برسانے والا نیا سسٹم ملک میں داخل