عوام پر ایک بار پھر بجلی گرانے کی تیاریاں

Jan 30, 2021 | 14:50:PM
عوام پر ایک بار پھر بجلی گرانے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارشات ،کن صارفین کیلئے کتنا اضافہ ہو گا تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی درخواست پر نیپرا 4 فروری کو سماعت کرے گی ،بعض صارفین کو 1 روپے 84 پیسے فی یونٹ تک سبسڈی دینے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ بجلی کے فی یونٹ اوسط قیمت 16 روپے 79 پیسے کرنے کی سفارش کی گئی ہے،300 یونٹ تک کے گھریلو صارفین کو سبسڈی دی جائے گی،300 سے 700 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کیلیے 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز ہے،700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلیے 2 روپے 4 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہےجبکہ شام 5 سے رات 11 بجے تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 2 روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے۔

ٹی او یو میٹرز استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی تجویزہے۔ٹی او یو آف پیک صارفین کیلیے 3 روپے 23 پیسے کی سفارش کی گئی  کمرشل صارفین کیلیے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 9 پیسے فی یونٹ،5 کلو واٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے کمرشل صارفین کیلیے 39 پیسے اضافے کی سفارشات جبکہ صنعتی صارفین کیلیے 1 روپے 14 پیسے تک کمی کی سفارش،500 کلو واٹ استعمال کرنے والے صنعتی صارفین کیلیے 1 روپے 73 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی۔

132 کے وی اے لوڈ استعمال کرنے والے صنعتی صارفین کیلئے بجلی کا ٹیرف 20 روپے 97 پیسے مقرر کرنے کی سفارش ہے،زرعی صارفین کو حکومت بجلی کی قیمتوں پر سبسڈی دے گی۔یاد رہےحکومت بجلی کے صارفین کو 185 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔