آزادکشمیر سے پنڈی آنیوالی کوسٹر برف میں پھنس گئی،بچوں سمیت 30 افراد موجود، مدد کی اپیل

Dec 30, 2022 | 00:43:AM
آزاد کشمیر، ہلاں، راولپنڈی، مسافر کوسٹر، برف، پھنس،
کیپشن: برف میں پھنسی ہوئی کوسٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزادکشمیر ہلاں سے راولپنڈی آنیوالی مسافر کوسٹر برف میں پھنس گئی،کوسٹر میں بچوں سمیت 30 مسافر موجود ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کوسٹر مسافروں کو لے کر ہلاں سے راولپنڈی آ رہی تھی کہ عباسپور ٹھنڈی کسی کے علاقہ میں برف میں پھنس گئی، کوسٹر میں معصوم بچوں سمیت 30 مسافر سوار ہیں، مسافروں کی جانب سے مدد کی درخواست کی جا رہی ہے، شدید ٹھنڈ کی وجہ سے مسافروں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے،مسافروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر درخواست کی جارہی ہے کہ آزاد کشمیر یا پنجاب حکومت مدد کریں۔
قبل ازیں مظفرآباد میں پیرچناسی میں پھنسے تمام سیاحوں کوریسکیو کرلیاگیا، کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان کا کہناتھا کہ مظفرآباد میں پیر چناسی میں پھنسے تمام 233 سیاحوں کو بحفاظت سراں ٹورسٹ ریسٹ ہاوس میں پہنچا دیا گیا،ایس ڈی ایم اے ریسکیو ون ون ٹوٹو لی گاڑیوں سمیت مظفرآباد جیپ کلب کے رضاکاروں نے اپنی گاڑیوں پر برف میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کیا۔
 کمشنر مظفرآباد کاکہناتھاکہ تمام سیاحوں اب خطرے سے باہر ہیں، سیاحوں کو ان کی رہائش گاہوں پر پہنچا دیا جائے گا، ان کاکہناتھا کہ ڈپٹی کمشنر ایس ایس پی سیکرٹری ایس ڈی ایم اے موقع پر موجود ہیں، مقامی رہائشی آبادی نے ریسکیو آپریشن میں بھر پور مدد کی۔
ادھر گلیات میں برف باری سے مری روڈ بلاک ہونے سے سیاح پھنس کر رہ گئے ،جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں،30 سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
دوسری طرف نتھیا گلی سے ایوبیہ تک مختلف مقام پر سیاح پھنسے ہوئے ہیں ،سیاحوں میں خواتین بچے شامل ہیں ،مری روڈ کھولنے کیلئے تاحال ہیوی مشینری نے کام شروع نہیں کیا۔