ایم جی موٹرز کی سب سے مہنگی کار  آل الیکٹرک ''مارول آر'' ایس یو وی کی جلد رونمائی کا اعلان

Dec 30, 2021 | 23:45:PM
 ایم جی موٹرز کی سب سے مہنگی کار  آل الیکٹرک ''مارول آر'' ایس یو وی کی جلد رونمائی کا اعلان
کیپشن: آل الیکٹرک ''مارول آر'' ایس یو وی کار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم جی موٹرز نے اپنی آل الیکٹرک ''مارول آر'' ایس یو وی کی پیکجز مال لاہور میں بہت جلد رونمائی کا اعلان کردیا۔ گاڑی ممکنہ طور پر ایم جی کی سب گاڑیوں سے مہنگی کار ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مورس گیراجز کمپنی نے آل الیکٹرک ''مارول آر'' ایس یو وی کے کچھ یونٹس  کو برطانیہ  تیار حالت میں درآمد کیا ہے تاکہ ان کی پاکستانی سڑکوں اور موسم میں آزمائش کی جاسکے،آزمائشی بنیادوں پر چلانے کے بعد آل الیکٹرک ''مارول آر'' کی اندرون ملک تیاری یا اسمبلنگ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم جی کمپنی لوگوں کی پسند ناپسند کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مارکٹنگ حکمت عملی اپنا رہی ہے اور اس حوالے '' نیلسن آئی کیو'' کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ فائیو جی اسپیکٹرم ٹیکنالوجی سے لیس آل الیکٹرک ''مارول آر'' ہواوے کمپنی کی تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ گاڑی WLAN یا سیلولر نیٹ ورک کے ذریعے ڈرائیور اسسٹ فیچرز اور  دیگر لگژری فیچرز پر عمل درآمد کیلئے ڈیٹا وصول کرسکے اور بھیج سکے گی۔آل الیکٹرک ''مارول آر'' فل ٹائم فور وہیل ڈرائیو اور رئیر وہیل ڈرائیو آپشن میں دستیاب ہے رئیر وہیل ڈرائیو آپشن میں پچھلے ایکسل پرنصب دو موٹریں186 ہارس پاور کی طاقت کیساتھ کام کرتی ہیں جبکہ  آل وہیل ڈرائیو آپشن میں ایک اضافی موٹر اگلے ایکسل پر نصب ہوتی ہے اور تینوں موٹرز مل کر 302 ہارس پاور کی طاقت فراہم کرتی ہیں۔لیتھئیم آئن بیٹری  سے لیس آل الیکٹرک ''مارول آر'' کے تمام ویرئنٹ میں 70 کلوواٹ پر آور کی گنجائش ہے  آل وہیل ڈرائیو آپشن کی صورت میں گاڑی ایک  فل چارج سے 370 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے جبکہ رئئیر وہیل آپشن میں  گاڑی 402 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر ے گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا سےموثر بات چیت کا قائل ہوں۔۔روسی صدر