بھارت نے تاریخ رقم کردی۔۔ جنوبی افریقہ  کوپہلے ٹیسٹ میں 113 رنز سے شکست دیدی

Dec 30, 2021 | 19:20:PM
ویرات، کوہلی، روی، چندرن، ایشون،
کیپشن: ویرات کوہلی اور روی چندرن ایشون (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹیم کے فاسٹ بالر جسپریت بمراہ اور محمد سمیع کے تین تین وکٹ، محمد سراج اور آف اسپنر روی چندرن ایشون کے دو  دو  وکٹ کی بدولت بھارت نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن جنوبی افریقہ کو شکست دے دی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت نے آج پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 113 رنز سے شکست دے کر  تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔  بھارتی ٹیم نے سنچورین کے میدان میں تاریخ رقم کردی،  وہ اس گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کو شکست دینے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی۔اس سے قبل بھارت نے اپنی دوسری اننگ میں 174 رن بنائے اور میزبان ٹیم کے سامنے 305 رن کا انتہائی مشکل ہدف رکھا۔ بھارتی ٹیم نے پہلی اننگ میں 327 رن بنائے تھے اور جنوبی افریقہ کو 197 رن پر آؤٹ کرنے کے بعد پہلی اننگ میں 130 رن کی اہم سبقت حاصل کر لی تھی۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر نے اپنے سب سے مضبوط میدان سنچورین میں پہلے ٹیسٹ میں بھارت کی 113 رن سے شکست کے بعد کہا کہ یہ یقینی طور پر بہترین تجربات میں سے ایک نہیں ہے۔ایلگر نے میچ کے بعد کہا کہ ہم نے کئی شعبوں میں غلطیاں کیں۔بھارتی ٹیم نے یہ ٹیسٹ بہت اچھا کھیلا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا ایک اور اعزازکپتان بابر اعظم کے نام