پنجاب میں ڈینگی بےقابو ہوگیا،30 نئے کیسز رپورٹ

Aug 30, 2023 | 12:24:PM
ڈینگی وائرس کے حملوں میں شدت اضافہ ریکارڈ، پنجاب میں24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے مزید30 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہدچوہدری) ڈینگی وائرس کے حملوں میں شدت اضافہ ریکارڈ، پنجاب میں24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے مزید30 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

واہگہ زون میں 8 ،علامہ اقبال زون میں ڈینگی بخار کے7 نئے مریض، نشتر زون میں 5 جبکہ کینٹ میں ڈینگی بخار کے 4 مریض رپورٹ ہوئے۔

سیکریٹری صحت کے مطابق راوی ، سمن آباد ، داتا گنج بخش زون میں ڈینگی بخار کا ایک ایک مریض رپورٹ، گلبرگ ، شالامار اور عزیز بھٹی زون میں ڈینگی بخار کا ایک ایک مریض رپورٹ کیا گیا ہے۔

شہر میں مچھروں کی افزائش بھی خوفناک حد تک بڑھ گئی، شہر کے مزید 1137 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوچکا ہے۔