(ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں ہنگلاج مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زیادہ تر یاتریوں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں علاج کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ آٹھ شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
دنیا بھر میں ہندو برادری کی قدیم ترین مذہبی عبادت گاہ ہنگلاج ماتا مندر کا سالانہ تین روزہ میلہ جاری ہے، دنیا بھر سے آنے والے ہندو یاتری دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے مذہبی رسومات کی ادائیگی کر رہے ہیں، ہنگلاج مندر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کیلئے ضلعی پولیس کے کمانڈوز تعینات ہیں۔