پاکستان میں رجیم چینج کی حمایت نہیں کرتے،امریکا نے پھر واضح کردیا

Sep 29, 2023 | 10:10:AM
پاکستان میں رجیم چینج کی حمایت نہیں کرتے،امریکا نے پھر واضح کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا نے ایک بار پھر واضح کیا ہےکہ وہ پاکستان میں رجیم چینج کی حمایت نہیں کرتا۔

امریکی محکمہ خارجہ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہم رجیم چینج کی حمایت نہیں کرتے اور ہم یہ لاکھ بار بتاچکے ہیں۔ مجھے نہیں پتا کہ کتنی بار ہم پاکستان میں اس تبدیلی کو لے کر بات کرچکے ہیں۔

ضرورپڑھیں:غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف تمام ادارے کارروائیاں جاری رکھیں: آرمی چیف
پاکستان میں الیکشن سے متعلق سوال پر ترجمان کاکہنا تھا کہ پاکستان الیکشن کے دوراہے پر ہے اور ہم اس معاملے میں کوئی پوزیشن نہیں لیتے ہماری پالیسی واضح ہے، ہم آزاد اور شفاف الیکشن کی حمایت کرتے ہیں، اس معاملے میں ایک طرفہ یا کسی دوسرے کو پوزیشن نہیں دیتے۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ ہم بارہا یہ واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان ہمارا اہم شراکت دار ہے، ہم متعدد مسائل پر اکٹھے کام کرتے ہیں، اس میں کوئی تبدیلی ہوئی ہے اور نہ ہوگی۔